خبرنامہ انٹرنیشنل

فوج کے ہاتھ نہیں باندھے: منوہر پاریکر

نئی دہلی (آن لائن) بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہاہے کہ حکومت نے دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے فوج کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے اور کسی بھی طور پر ان کے ہاتھ نہیں بندھے ہوئے ہیں بھارتی میڈیا کے مطابق مودی حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر اپنے ایک انٹرویو میں وزیر دفاع پاریکر نے کہاکہ حکومت نے فوج کو جدید اسلحہ سے لیس کرنے پر ہی توجہ نہی ں دی ہے بلکہ نفسیاتی طورپر بھی اس کا ساتھ دیا ہے جس سے فوج کا حوصلہ بڑھا ہے خود وزیر اعظم نریندر مودی فوج کے پیچھے کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے گزشتہ چند سالوں میں فوج کا حوصلہ کم ہوا تھا لیکن اب صورت حال بدل گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت فوج کا حوصلہ بڑھانے میں کامیاب رہی ہے انہیں صرف جدید طور پر لیس کرنے پر ہی نہیں نفسیاتی طور سے فوج کا حوصلہ بڑھانے کے لئے اس کے پیچھے کھڑے رہنے کی ضرورت تھی وزیر اعظم بننے کے بعد مودی جی جس طرح فوج کے پیچھے کھڑے رہے اس سے فوج کا حوصلہ بڑھا ملک کی سلامتی اور درانداز دہشت گردوں سے نمٹنے کے لئے ہم نے فوج کو کھلی چھوٹ دی ۔