خبرنامہ انٹرنیشنل

فیس بک نے اینٹی مسلم گروپ “برطانیہ فرسٹ” پرپابندی عائد کردی

فیس بک نے اینٹی مسلم گروپ “برطانیہ فرسٹ” پرپابندی عائد کردی

لندن: (ملت آن لائن) فیس بک نے اینٹی مسلم گروپ “برطانیہ فرسٹ” اور اس کے دو رہنماؤں پر پابندی لگادی۔ امریکی صدر ٹرمپ بھی انتہا پسند گروپ کے فالورز میں شامل ہیں۔ جنہوں نے کئی ویڈیوز پچھلے سال شیئر کی تھیں۔ فیس بک نفرت پھیلانے والوں کے خلاف ایکٹو، دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے گروپ “برطانیہ فرسٹ ” پر پابندی لگادی، لوگوں کی جانب سے شکایات درج کرائی گئی تھیں۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ نے پہلے وارننگ دی اور باز نہ آنے پر گروپ اور اس کے رہنماؤں پر پابندی لگادی۔ برطانیہ فرسٹ گروپ مسلمانوں کے خلاف سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کی تشہیر کرتا تھا۔ انتہا پسند رہنماؤں کی وجہ شہرت نومبر میں امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے مسلم مخالف ویڈیوز کو شیئر کرنا تھا۔
………………………..
اس خبر کو بھی پڑھیے….ٹرمپ کا نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر میک ماسٹر کی چھٹی کا فیصلہ

واشنگٹن (ملت آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے انتظامیہ میں رد و بدل کا سلسلہ جاری ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ نے نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر میک ماسٹر کو عہدے سے فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔میک ماسٹر مزاج کے اعتبار سے انتہائی سخت ، امریکی صدر کو ان کی غیر متعلقہ اور انتہائی طویل بریفنگز سے بھی شکایات ہیں امریکی صدر کی جانب سے اپنی انتظامیہ کے سینئر افسروں کو نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر میک ماسٹر کو بدلنے کا فیصلہ کرلیا تاہم اس کا اعلان وہ ابھی نہیں کریں گے۔ اخبار کے مطابق امریکی صدر ان کا مضبوط متبادل تلاش کرنے کی کوشش میں ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو میک ماسٹر سے شکایت ہے کہ وہ بہت سخت مزاج ہیں اور ان کی غیرمتعلقہ بریفنگ بھی طویل ہوتی ہیں۔ میک ماسٹر ٹرمپ انتظامیہ کے دوسرے نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر ہیں اس سے پہلے امریکی صدر مائیکل فلن کو عہدے سے ہٹا چکے ہیں۔