خبرنامہ انٹرنیشنل

فیس بک نے ڈویلپرز کے لیے یوزر نیم اور پاس ورڈ ختم کردیا

لندن:(اے پی پی) فیس بک نے نئی سہولیات کے تحت ایپ ڈویلپرز کے لیے یوزرنیم اور پاس ورڈ کی ضرورت ختم کردی ہے جس کے تحت اب وہ صرف فون نمبر یا ایم میل ایڈریس شامل کرکے اپنا کام شروع کرسکتے ہیں۔ ڈویلپرز کانفرنس میں فیس بک نے ’اکاؤنٹ کٹ‘ کا اعلان کیا ہے جو ڈویلپرز کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے تاکہ وہ اکاؤنٹ بنائے بغیر ہی اپنا کام شروع کرسکتے ہیں۔ اس کے بعد اکاؤنٹ پروسیس تیزی سے آگے بڑھتا ہے جس کی تصدیق ایس ایم ایس یا ای میل پیغام کے ذریعے دی جاسکتی ہے۔ فیس بک کی خواہش ہے کہ زیادہ سے زیادہ ڈویلپر ان کی طرف آئیں اور اپنی ایپس اور دیگر اشیا تیار کرسکیں۔ اکاؤنٹ کٹ کے ذریعے امید ہے کہ دنیا بھر کے ڈویلپرز فیس بک کا رخ کریں گے اور نت نئے ٹولز اور پلیٹ فارمز بنائے جاسکیں گے۔ یہ اکاؤنٹ کٹ آئی او ایس، اینڈرائیڈ اور ویب کے لئے ایپس اور پروگرامنگ کے کام آئے گا۔