خبرنامہ انٹرنیشنل

فیس بک کے بانی بھی ہیکرزکےحملےسےنہ بچ سکے

نیویارک(آئی این پی) سوشل میڈیا کی مشہور ترین ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ بھی ہیکرز کے حملوں سے نہ بچ سکے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اورمائن ٹیم نامی ہیکرز کے ایک گروپ نے مارک زکربرگ کے ٹوئٹر اور پنٹریسٹ کا اکانٹ ہیک کرلیا۔ہیکرز گروپ نے دعوی کیا کہ اس نے مارک زکربرگ کے سوشل میڈیا اکانٹس تک ٹوئٹر کے ذریعے رسائی حاصل کی، جس کے بعد اس گروپ کا ٹوئٹر اکانٹ معطل کردیا گیا۔اگرچہ اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ ہیکرز نے مارک زکربرگ کے اکانٹس کیسے ہیک کیے، لیکن اورمائن ٹیم کا دعوی ہے کہ اکانٹس کی ہیکنگ لنکڈ اِن کے پاسورڈ کے ذریعے ممکن ہوئی۔گزشتہ ماہ لنکڈ اِن انتظامیہ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ تقریبا 10 کروڑ مشتبہ اور نامعلوم اکانٹس ختم کر رہا ہے، جبکہ وہ ان اکانٹس کے ای میل ایڈریس اور پاسورڈ کا ڈیٹا بھی جاری کرے گا۔خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ اسی ڈیٹا میں مارک زکر برگ کے لِنکڈ اِن اکانٹ کی آئی ڈی اور پاسورڈ شامل تھا، جبکہ مارک زکر برگ یہی پاسورڈ dadada اپنے دیگر سوشل میڈیا اکانٹس کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں۔ہیکرز کے گروپ نے مارک زکر برگ کے انسٹا گرام اکانٹ تک بھی رسائی کا دعوی کیا، تاہم بعد ازاں فیس بک انتظامیہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کا انسٹا گرام اکانٹ ہیک نہیں ہوا۔