خبرنامہ انٹرنیشنل

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی ٹرمپ کے الزامات کی تردید

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی ٹرمپ کے الزامات کی تردید

نیو یارک(ملت آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کردہ الزامات کو فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے مسترد کردیا۔

گزشتہ روز فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے اپنی کمپنی پر لگائے گئے ٹرمپ کے الزامات کی تردید کی اور کہا کہ فیس بک ایک غیر جانبدرانہ سائٹ ہے اس کے ذریعے کوئی بھی اپنے خیالات اور جذبات کا اظہار کرسکتا ہے۔ یہ کوئی یک طرفہ نہیں ہے اور نا ہی کسی کے خلاف ہے۔

مارک زکر برگ کا کہنا تھا کہ امریکی صدراتی انتخابات 2016 کے دوران کوئی سازش نہیں کی اور نا ہی فیس بک ٹرمپ کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں کافی افسوس ہوا کہ فیس بک کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا جبکہ اس نے 2016 امریکی صدارتی انتخابات میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

زکربرگ نے بتایا کہ 2016 کی انتخابی مہم میں فیس بک کے ذریعے ووٹرز نے امیدواروں سے بات کی جس نے ایک مثبت تبدیلی کا اظہار کیا اور ووٹرز کو ووٹ دینے کے لیے گھر سے باہر نکالا جس کے نتیجے میں 2 ملین افراد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

فیس بک پر کی جانے والی تنقید کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے انہوں نے اپنی فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ فیس بک پر جعلی خبریں ایک اہم مسئلہ ہے جہاں دھوکہ دہی اور فریب پر مبنی مواد بھی ہے لیکن وہ کسی ایک پارٹی کی حمایت میں نہیں ہے اور نہ ہی سیاست کے بارے میں ہے۔

مارک زکربرگ نے کہا کہ یہ بالکل بھی نہیں ہو سکتا کہ دھوکہ دہی پر مبنی مواد انتخابات کا رخ موڑ دیں۔

واضح رہے کہ ٹرمپ نے گزشتہ روز اپنی ٹوئٹ میں الزام عائد کیا تھا کہ فیس بک ان کے ہمیشہ خلاف ہے اور اس نے انتخابات کے دوران جھوٹی خبریں پھیلائیں۔