فٹبال ورلڈ کپ کےلئے روس میں موجود سعودی ٹیم حادثے سے بال بال بچ گئی۔
سعودی فٹبال ٹیم کو روسی شہر روستوف لے جانے والےروسی طیارے کے انجن میں دوران پرواز آگ لگ گئی، تاہم طیارے نے کامیاب ہنگامی لینڈنگ کی۔
اس دوران تمام کھلاڑی اور عملہ محفوظ رہے۔ روسی ایئرلائن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا۔ سعودی کھلاڑی پیراگوئے کے خلاف میچ کےلئے روستوف جا رہے تھے۔