برسلز۔ 12 جون (اے پی پی)رواں ہفتے شیڈول ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کی تیاری کے سلسلے میں بیلجیئم نے کوسٹا ریکا اور سینیگال نے جنوبی کوریا کو ہرا دیا۔ ورلڈ کپ کے سلسلے میں کھیلے گئے انٹرنیشنل فرینڈلی فٹ بال میچز میں بیلجیئم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف کوسٹا ریکا کو 1 کے مقابلے میں 4 گولز سے ہرا کر کامیابی سمیٹی، رومیلو لوکاکو نے 2 گولز کر کے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، ایک اور میچ میں سینیگال نے جنوبی کوریا کو 2-0 گولز سے شکست دے دی۔