خبرنامہ انٹرنیشنل

قائد اعظم کی بیٹی دینا واڈیا انتقال کر گئیں

قائد اعظم کی بیٹی دینا واڈیا انتقال کر گئیں

ممبئی (ملت آن لائن) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی بیٹی دینا واڈیا 98 برس کی عمر میں چل بسیں۔

دینا واڈیا کے ممبئی میں موجود خاندانی ذرائع نے بھی ان کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔

یاد رہے دینا واڈیا 15 اگست 1919 کو لندن میں پیدا ہوئیں اور وہ قائد اعظم محمد علی جناح کی اکلوتی بیٹی تھیں۔

دینا واڈیا 1948 میں قائداعظم کی وفات کے بعد افسوس کے لئے کراچی بھی آئیں۔ تاہم بعدازاں وہ ممبئی واپسی کے بعد نیویارک منتقل ہو گئیں۔

وہ آخری مرتبہ 2004 میں پاکستان آئیں اور اپنے والد کی آخری آرام گاہ مزار قائد پر بھی گئیں۔

وہ قائداعظم اور رتی جناح کی بیٹی تھیں۔ انھوں نے قیام پاکستان سے قبل انیسوں اڑتیس مں پارسی نوجوان نیول واڈیا سے شادی کی جس پر قائداعظم ان سے ناراض ہوگئے تھے۔

قیام پاکستان کے بعد انھوں نے بھارت میں رہنے کوترجیح دی۔ ان کے خاندان کے دیگر افراد بھی بھارت اور بیرون ملک مقیم ہیں۔ ان کے بیٹے نسلی واڈیا کاشمار بھارت کے اہم کاروباری شخصیات میں ہوتاہے۔ دینا واڈیا ایک بار پاکستان آئیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان 2004 میں کرکٹ سیریز کے دوران انھوں نے پاکستان کا دورہ کیا۔ انھوں نے کراچی سمیت لاہور کے کئی مقامات کی سیر بھی کی تھی۔

معروف مصنف، صحافی، شاعر، محقق اور مورخ عقیل عباس جعفری لکھتے ہیں کہ دورہ پاکستان کے موقع پر مزار قائد پر موجود مہمانوں کی کتاب میں انہوں نے اپنے تاثرات میں ایک جملہ یوں لکھا ” یہ میرے لئے ایک دکھ بھرا شاندار دن تھا۔ اُن کے خواب کو پورا کیجئے”۔