مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ظلم کی انتہا کردی۔ مزید تین نوجوانوں کوشہید کردیا، جب کہ شہری کا گھر بھی دھماکا خیز مواد سے اڑادیا۔ گزشتہ روز بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید نوجوان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ حریت رہنما قاضی نثار کی چوبیس ویں برسی پر اننت ناگ اسلام آباد میں بھی شٹرڈاؤن ہڑتال رہی۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں سرچ آپریشن کی آڑ میں فائرنگ کی، جس سے تین نوجوانوں شہید ہوگئے۔
گزشتہ شام ضلع کلگام میں مظاہرین پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید کشمیری اعجاز بٹ کی نمازجنازہ ادا کی گئی، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ شہید کشمیری کے قتل کے خلاف کلگام میں سوگ، کاروبار اور دکانیں بند اور موبائل فون، انٹرنیٹ اور ٹرین سروس معطل رہی۔
حریت رہ نما قاضی نثار کی 24 ویں برسی پر اننت ناگ اسلام آباد میں بھی شٹرڈاؤٴن ہڑتال رہی۔ پامپور کے گاؤں سمبورہ میں محاصرے اور سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج کیخلاف نعرے بازی کی گئی۔
وادی میں قابض بھارتی فوج نے ایک گھر کو بھی دھماکا خیزمواد سے اڑاد دیا۔
دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں حکومتی پارٹی بے جے پی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے درمیان چار سالہ اتحاد کے خاتمے پر کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے استعفیٰ دے دیا