خبرنامہ انٹرنیشنل

قانونی امداد میں وکلاء کی زیادہ شرکت یقینی بنائی جائے ، چین

بیجنگ (ملت + آئی این پی) چین نے ایک دستاویز جاری کی ہے جس میں زیادہ سے وکلاء کو بہتر خدمت فراہم کرنے کے لئے قانونی امداد میں شامل ہونے پر زور دیا گیا ہے ، یہ دستاویز وزارت انصاف اور وزارت خزانہ نے مشترکہ طورپر جاری کی ہے ،اس میں کہا گیا ہے کہ صوبائی جوڈیشل ایڈمنسٹریٹو اتھارٹیز کو چاہئے کہ وہ قانونی امداد کے کیسوں کی تعداد وکلاء کو تفویض کرے ۔ دستاویز میں قانونی امداد کے اداروں پر زور دیا گیا ہے کہ زیادہ سے زیادہ وکلاء کو عوام کو مفت مشاورتی خدمات کی پیشکش کا موقع دیا جائے اور اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ وکلاء فوجداری اور دیوانی دونوں کے کیسوں میں معیاری اور بہتر سروس فراہم کرے ۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ وکلاء کو فوجداری کیس تفویض کئے جانے کے بعد قانونی امداد کے اداروں کو چاہئے کہ وہ اس امر کو یقینی بنائیں کہ وکلاء اپنے فرائض احسن طورپر انجام دیں جن میں موکلوں سے ملاقات ، فائلیں پڑھنا اور تحقیقات کرنا شامل ہیں ۔دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ قانونی امداد کے اداروں کو دیوانی کیسوں پر زیادہ توجہ مبذول کرنی چاہئے اور وکلاء کی اس بارے میں حوصلہ افزائی کرنی چاہئے کہ وہ غریب عوام کو فعال امداد فراہم کر ے ۔ نائب وزیر انصاف جاؤ ڈا چینگ نے کہا کہ دستاویز میں قانونی امداد میں وکلاء کی شرکت میں اضافہ کرنے کے لئے جدید طریقے بھی شامل کئے گئے ہیں جن میں جوڈیشل ایڈمنسٹریٹو اتھارٹیز ، قانونی امداد کے اداروں اور بار ایسوسی ایشنوں کے درمیان تعاون کا میکنزم بھی شامل ہے ، 2013ء کے بعد سے پانچ ملین سے زیادہ قانونی امداد کے کیس نمٹائے گئے ہیں اور 28ملین سے زیادہ افراد کو خدمات فراہم کی گئی ہیں ۔