خبرنامہ انٹرنیشنل

قانون نافذ کرنےوالےاداروں کوقوم کی مکمل حمایت حاصل ہے، اوباما

واشنگٹن : (اے پی پی) امریکی صدر براک اوباما نے مختلف واقعات میں آٹھ پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے تناظر میں ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران کو یقین دلایا کہ انھیں قوم کی “مکمل حمایت” حاصل ہے۔قانون نافذ کرنے والی افسران کو لکھے گئے ایک کھلے خط میں صدر کا کہنا تھا کہ “ہماری قوم دکھ میں آپ کے ساتھ ہے۔ پولیس پر کوئی بھی حملہ بلاجواز اور ہم سب پر حملہ ہے۔صدر نے لکھا کہ ہم اس مشکل وقت سے اکٹھے نکلیں گے۔ انھوں نے امریکہ میں تمام طبقہ ہائے فکر کے لوگوں پر زور دیا کہ وہ “ہم مل کر اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہمیں تقسیم کرنے کی کوشش کرنے والے کامیاب نہ ہو سکیں۔امریکہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ایک نمائندہ تنظیم “نیشنل فریٹرنل آرڈر آف پولیس” کے صدر چک کنٹبرے نے اوباما کے خط کو سراہتے ہوئے کہا کہ اب قانون نافذ کرنے والوں کی معاونت پر کام کیا جائے۔