قاہرہ:(اے پی پی)مصری دار الحکومت قاہرہ میں ٹرین کنکریٹ سے بنی رکاوٹ سے ٹکرا کر پٹڑی سے اتر گئی ، حادثے میں ساٹھ سے زائد افرا د زخمی ہو گئے ۔حادثہ بینی سوئف میں پیش آیا جہاں قاہرہ آنے والی ٹرین کی کچھ بوگیاں حادثے کے بعد پٹڑی سے اتر گئی ، حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔وزارت صحت کے مطابق ریسکیو آپریشن جاری ہیں تاہم کسی شخص کے مرنے کی اطلاع نہیں ہے