خبرنامہ انٹرنیشنل

قطر:مزدوروں کے کیمپ میں آگ 11 افراد ہلاک

دوحہ(آئی این پی)مغربی ایشیائی ملک قطر میں مزدوروں کے کیمپ میں آگ لگ جانے سے 11 مزدو ر ہلاک اور 12 دیگر جھلس کر زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق قطر کی وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ مزدوروں کے کیمپ میں آگ لگ جانے سے 11 مزدو ر ہلاک اور 12 دیگر جھلس کر زخمی ہوگئے۔ فائر بریگیڈ کے عملہ نے آگ پر فوری طور پر قابو کر لیا ہے ۔آگ لگنے کی وجوہات کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ وزارت نے بتایا نے کہ تمام مزدور سلاوا ٹورزم پروجیکٹ کے تحت یہاں لائے گئے تھے اور وہ یہاں ٹھہرے ہوئے تھے۔خیال رہے کہ 2012 میں ایک مال میں آگ لگ جانے سے 13 بچوں سمیت 19 غیر ملکی شہری ہلاک ہوگئے تھے ۔قطر ایک توانائی برآمد ملک ہے اور اس کی دنیا میں سب سے زیادہ فی شخص آمدنی ہے۔کئی انسانی حقوق کی تنظیمیں وہاں مزدوروں کی پریشانیوں کے تعلق سے قطر کی تنقید کرتی رہتی ہے۔