خبرنامہ انٹرنیشنل

قطری بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،طیب اردگان

استنبول (ملت آن لائن )146ہم اپنے قطری بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ،ترک صدر نے سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک کو قطر سے تنازع حل کرنے کی درخواست کرتے ہوئے ترک فوجوں کو تعینات کرنے کی اجازت دیدی ۔الجزیرہ کے مطابق رجب طیب اردگان نے سعودی عرب کو خلیجی ممالک کے درمیان تنازع پر 148دو مقدس مقامات کے نگران147 جیسا کردار اداکرنے کے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاض کو دشمنی نہیں بلکہ بھائی چارے کو آگے رکھنا چاہیے ۔انہوں نے خطے کے مسائل کو ختم کرنے میں تعاون کیلئے ہر ممکن اقدام کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ قطر کو تنہا کرنے سے خطے کے مسائل حل نہیں کیے جا سکتے ۔ہم اپنے قطری بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔استنبول میں افطار ڈنر پر پارٹی ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ سعودی انتظامیہ کوبھی خصوصی درخواست کی ہے کہ آپ خلیجی ریاست میں سب سے طاقتور اور بڑی قوت ہیں اور ہم آپکو مقدس مقامات کا نگران سمجھتے ہیں لہذٰا آپکو دشمنی کی بجائے بھائی چارے کے فروغ کیلئے خصوصی اقدامات کرنے چاہئیں ۔آپکو بھائیوں کو اکٹھے کرنے کیلئے کام کرنا چاہیے اور یہی ہم سعودی عرب سے امید رکھتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے سعودی حکومت سے استدعا کی ہے کہ اس تنازع کو مکمل طور پر حل ہونا چاہیے۔ قطر پر لگائے گئے الزامات کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ میں ان بنیادوں کو جانتا ہوں تاہم ایسی کوئی بات نہیں ہے ۔148چند ایسے عناصر بھی ہیں جنہیں ہمارا قطری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہونا، انہیں خوراک مہیا کرنا گوارا نہیں مگر میں معذرت خواہ ہوں اور کہنا چاہتا ہوں کہ ہم قطری عوام کی ہر طرح کی حمایت جاری رکھیں گے کیونکہ میں نے کبھی دوحہ کو دہشتگردی کی حمایت کرتے نہیں دیکھا ۔بدھ کے روز ترک پارلیمنٹ نے قطری سرحد پر فوجیں تعینات کرنے اور سیکیورٹی فورسز کو ٹریننگ دینے کی دو ڈیلز کی توثیق کی تھی ۔فوج کی صلاحیتوں میں اضافے اور فوجی تعاون بڑھانے کے حوالے سے ترک فوجیوں کو قطر بھیجنے کا معاہدہ اپریل 2016ءکے دوران دوحہ میں طے پایا تھا ۔