خبرنامہ انٹرنیشنل

قطر دہشت گردی کی مالی معاونت کرنا بند کرے، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن(ملت آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر پر بڑے پیمانے پر دہشت گردی کی مالی معاونت کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ نفرت کا پرچار کرنا بند کیا جائے۔وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ان کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں اور ممکن ہے کہ حالیہ واقعات دہشت گردی کے خوف کے خاتمے کی شروعات ہوں۔ قطر تاریخی لحاظ سے بڑے پیمانے پر دہشت گردی کی مالی معاونت کرتا رہا ہے۔ قطر فوری طور پر دہشت گردی کی مالی معاونت بند کرے۔ٹرمپ نے قطر سمیت خطے کے دیگر ممالک سے کہا کہ وہ نفرت کے درس کو روکیں اور فی الفور دہشت گردی کے حمایتی نظریات کو ختم کریں۔واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت 7 مسلم ممالک نے قطر پر اخوان المسلمون اور داعش کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے اس سے سفارتی تعلقات منقطع کردیے ہیں۔