خبرنامہ انٹرنیشنل

قطر نے اشیائے ضروریہ کیلئے نیا سمندری راستہ اختیار کر لیا

صلالہ(ملت آن لائن)قطر نے اشیائے ضرورت کی درآمد کے لیے نیا سمندری راستہ اختیار کر لیا، اب عمان کی صوحار اور صلالہ بندرگاہوں سے سامان لایا جا رہا ہے۔سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات اور مصر کی طرف سے پابندیوں اور ناکہ بندی کی شکار خلیجی عرب ریاست قطر نے اشیائے ضرورت کی درآمد کے لیے قطرکی حماد بندرگاہ پر اب عمان کی صوحار اور صلالہ بندرگاہوں سے سامان لایا جا رہا ہے۔اس سے قبل قطر اپنی خوراک کا 40 فیصد حصہ سعودی سرحد کی طرف سے درآمد کرتا تھا۔