خبرنامہ انٹرنیشنل

قطر کا ایران سے سفارتی تعلقات کی بحالی کا اعلان

دوحا(ملت آن لائن)قطر نے سعودی عرب کے مطالبات اور اعتراضات مسترد کرتے ہوئے ایران سے سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

قطر کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے ساتھ تعلقات مکمل طور پر بحال کر رہے ہیں اور جلد تہران میں سفیر بھی تعینات کردیا جائے گا۔

تاہم وزارت خارجہ کی جانب سے سفیر کی تعیناتی کے حوالے سے کوئی حتمی تاریخ سے متعلق نہیں بتایا گیا۔

قطری وزارت خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ٹیلی فون پر رابطہ بھی کیا۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات میں مشترکہ مفادات پر مبنی متعدد معاملات کو بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔

خیال رہے کہ تہران میں سعودی عرب کے سفارتخانے پر حملے کے بعد قطر نے ایران سے تعلقات منسوخ کرتے ہوئے سفیر کو واپس بلا لیا تھا۔

دوسری جانب سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے دہشت گردوں کی معاونت کا الزام عائد کرتے ہوئے قطر سے ہر قسم کے تعلقات منقطع کردیے تھے۔