خبرنامہ انٹرنیشنل

قندھار؛ حامد کرزئی کے کزن دم توڑ گئے

کابل: (ملت+آئی این پی )افغانستان کے جنوبی صوبہ قندھار میں بم دھماکے میں زخمی ہونے والے سابق صدر حامد کرزئی کے کزن ہاشم کرزئی دم توڑ گئے ۔پیر کو افغان میڈیا کے مطابق قندھار گزشتہ ہفتے بم دھماکے میں زخمی ہونے والے سابق صدر حامد کرزئی کے کزن ہاشم کرزئی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔ ہاشم کرزئی کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ انکا بھارت کے ایک ہسپتال میں علاج چل رہا تھا جہاں وہ دم توڑ گئے ۔ہاشم کرزئی ایک تاجر تھے ،صوبائی حکومت نے انکی موت کی تصدیق کردی ہے ۔گزشتہ ہفتے گورنر کے گیسٹ ہاؤس میں ہونے والے بم دھماکے میں متحدہ عرب امارت کے 5سفارتکاروں سمیت 10افراد جاں بحق ہوگئے تھے ۔