خبرنامہ انٹرنیشنل

قندھار بم دھماکے کی منصوبہ بندی کوئٹہ میں کی گئی؛افغان انٹیلی جنس

کابل:(ملت+آئی این پی)افغان انٹیلی جنس این ڈی ایس نے الزام عائد کیا ہے کہ قندھار بم دھماکے کی منصوبہ بندی کوئٹہ میں کی گئی تھی ۔منگل کو افغان خبررساں ادارے ’’خاما پریس ‘‘ کے مطابق افغان انٹیلی جنس نیشنل ڈائریکوریٹ آف سیکورٹی (این ڈی ایس ) کے حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات میں اس بات کی نشاندئی ہوئی ہے کہ قندھار بم دھماکے کا منصوبہ کوئٹہ شہر میں بنایا گیا تھا۔این ڈی ایس کے اترجمان عبدالحسیب صدیقی کاکہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ حملے کی منصوبہ بندی کوئٹہ میں مولوی احمدکے مدرے میں کی گئی ۔قندھار میں گورنر کے گیسٹ ہاؤس میں ہونے والے دھماکے میں 12افراد جاں بحق ہوگئے تھے جن میں متحدہ عرب امارات کے 5سفارتکا ربھی شامل ہیں۔چند روز قبل متحدہ عرب امارات کے سیکورٹی اداروں نے حملے کا ذمہ دار افغان سیکورٹی ادارو ں کو ٹھہرایا تھا۔