خبرنامہ انٹرنیشنل

قومی ترانے کے موقع پر ٹرمپ سینے پر ہاتھ رکھنا بھول گئے

واشنگٹن (ملت آن لائن + آئی این پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاوس میں ایسٹر کی تقریب میں قومی ترانے کے موقع پرسینے پر ہاتھ رکھنا بھول گئے، خاتون اول میلانیا نے شوہر کو اشارہ کیا تو ٹرمپ نے ہاتھ رکھا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاوس میں ایسٹر کی تقریب میں قومی ترانے کے موقع پرسینے پر ہاتھ رکھنا بھول گئے۔خاتون اول نے قومی ترانے کا احترام کرنے کا انداز جھجکتے ہوئے اپنایا، ٹرمپ کو تب یاد بھی نہ آیا تو میلانیا ٹرمپ نے الٹے ہاتھ سے شوہر کو اشارہ کیا تو ٹرمپ نے ہاتھ رکھا۔اس طرح امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو قومی ترانیکا احترام کرنا سکھا دیا۔