خبرنامہ انٹرنیشنل

لاؤس ریلوے کی تعمیر کے منصوبے کامعاہدہ

وائن ٹیائن (ملت + آئی این پی ) چین لاؤس ریلوے کا منصوبہ ایک مثالی منصوبے کی حیثیت اختیار کر گیا ہے ، چین لاؤس ریلوے منصوبے کی کل لمبائی 414کلومیٹر ہے ، اس ریلوے لائن پر ریل کی رفتار 160کلومیٹر فی گھنٹہ ہو گی ، منصوبے کی تکمیل 37.4ارب چینی یوآن کی لاگت سے پانچ سال میں مکمل ہو گی ، یہ منصوبہ بیلٹ اینڈ رو ڈ منصوبے کا اہم حصہ ہے ، اب اس کے دوسرے مرحلے کیلئے معاہد ے کے گذشتہ روز دستخط کئے گئے ہیں ، معاہدے میں گیارہ ذیلی معاہدے شامل ہیں ، اس سلسلے میں اگست میں بیجنگ میں ایک اجلاس ہوا تھا جہاں بولیوں کا تجزیہ کیا گیا تھا ، اس سلسلے میں معاہدوں پر دستخط کرنے کی تقریب گذشتہ روز منعقد ہوئی جس میں لاؤس کے وزیر ٹرانسپورٹ چینی سفیر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔