خبرنامہ انٹرنیشنل

لاس اینجلس میں صدر ٹرمپ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

لاس اینجلس میں صدر ٹرمپ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

لاس اینجلس: (ملت آن لائن) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف سیکڑوں شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس مظاہرے کا اہتمام کرنے والی تنظیم نے نیویارک، شکاگو اور سن فرانسسکو سمیت امریکا کے دیگر شہروں میں بھی ایسے ہی مظاہروں کی اپیل کی ہے۔اس موقع پر شہر بھر کی سڑکوں پر سکیورٹی فورس کے اہلکاروں کی غیر معمولی نقل و حرکت بھی دیکھنے میں آئی۔ واضح ر ہے کہ تارکین وطن، موسمیاتی تبدیلیوں، ٹیکسوں کے نظام اور خارجہ پالیسی کے بارے میں صدر ٹرمپ کے اقدامات کی ملکی اور عالمی سطح پر سخت مخالفت کی جارہی ہے

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس مظاہرے کا اہتمام کرنے والی تنظیم نے نیویارک، شکاگو اور سن فرانسسکو سمیت امریکا کے دیگر شہروں میں بھی ایسے ہی مظاہروں کی اپیل کی ہے۔اس موقع پر شہر بھر کی سڑکوں پر سکیورٹی فورس کے اہلکاروں کی غیر معمولی نقل و حرکت بھی دیکھنے میں آئی۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے کہا ہے کہ امریکا کے لیے شمالی کوریا کے جوہری ذخیرے کی گہرائی کا پتا چلانے اور اْسے تباہ کرنے کا ایک ہی راستہ ہے، اور وہ یہ کہ زمینی لڑائی میں ملک کو فتح کیا جائے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق پینٹاگان نے یہ بات قانون سازوں کو تحریر کردہ ایک مراسلے میں کہی ہے، جو شمالی کوریا کے ساتھ کسی تنازع کی صورت میں فوجی اقدام اور جانی نقصان کے بارے میں جاننے کے خواہشمند تھے۔ جوائنٹ چیف آف سٹاف ریئر ایڈمرل مائیکل جے ڈمونٹ نے مراسلے میں قانون سازوں کو بتایا ہے کہ اس سلسلے میں مخفی بریفنگ زیادہ بہتر معاملہ ہوگا جس دوران امریکا اور اْس کے اتحادیوں کی صلاحیت کے بارے میں بات کی جاسکے