خبرنامہ انٹرنیشنل

لالوپرشاد یادوکی بیٹی راجیہ سبھا کی رکن منتخب

نئی دہلی :(اے پی پی) اپنے متنازعہ اور الگ بیانات سے بھارتی سیاست میں شہرت حاصل کرنے والے بہار کے سابق وزیر اعلی لالو پرشاد یادو کی بیٹی میسا بھارتی بھارت کے ایوان بالا راجیہ سبھا کی رکن بلا مقابلہ رکن منتخب ہوگئی ہیں ، نتائج کے مطابق کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدم برم، جنتا دل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) کے سابق صدر شرد یادو، مرکزی وزیر سریش پربھو اور پیوش گوئل، مشہور وکیل رام جیٹھ ملانی راجیہ سبھا کے لئے بلامقابلہ منتخب ہو گئے۔پی چدم برم اور مسٹر گوئل مہاراشٹر سے پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔ان کے علاوہ مہاراشٹر سے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے پرفل پٹیل، شیوسینا کے سنجے راوت اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ڈاکٹر وکاس ماتمے اور ونے سہسروبدھے بھی بلامقابلہ منتخب ہوکر راجیہ سبھا پہنچ گئے ہیں۔