خبرنامہ انٹرنیشنل

لاؤس :امریکی صدرکا فلپائنی ہم منصب سےملاقات سےانکار

لاؤس:(اے پی پی) لاؤس والدہ کے لیے نامناسب الفاظ کیوں کہے؟امریکی صدر براک اوباما نے لاؤس میں فلپائن کے صدر روڈریگو سے ملاقات منسوخ کردی۔ امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نیڈپرائس نے بتایا کہ صدر اوباما نے فلپائن کے صدر سے ملاقات میں منشیات سے متعلق ماورائے آئین ہلاکتوں کا معاملہ اٹھانے کا اعلان کیا تھاجس پر صدر روڈریگو نے صدر اوباما کی والدہ کے لیے نامناسب الفاظ ادا کیے اور کہا کہ وہ بھرے اجلاس میں براک اوباما کو برا بھلا کہیں گے۔ صدر براک اوباما آسیان اجلاس میں شرکت کے لیے چین سے لاؤس پہنچے ہیں جہاں اب وہ فلپائن کے بجائے جنوبی کوریا کے صدر سے ملیں گے۔