لاکھوں دِلوں پرراج کرنیوالی لیڈی ڈیاناکی 21ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔
سابق برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا ایک ایسی شخصیت تھیں جن کی ایک مسکراہٹ پر دیکھنے والوں کے چہرے بھی کھل اٹھتے تھے۔
لیڈی ڈیانا یکم جولائی 1961کو انگلینڈ میں پیدا ہوئیں۔ان کی 29 جولائی1981 کوشہزادہ چارلس سے شادی ہوئی۔2 بیٹوں شہزادہ ولیم اورشہزادہ ہیری کی ولادت بھی ہوئی مگرشادی کے16 سال بعد مقبول ترین شاہی جوڑے میں طلاق ہوگئی۔
ازدواجی زندگی کی ناکامی کے بعدڈیانا نےخود کو فلاحی سرگرمیوں میں مصروف کرلیا۔انہوں نےعمران خان اوران کی سابق اہلیہ جمائما خان کی دعوت پر پاکستان کا دورہ بھی کیا۔31 اگست 1997 کو فرانس کے شہر پیرس میں ٹریفک حادثے میں شہزادی ڈیانا ہلاک ہوئیں مگرمسکراہٹوں کی یہ شہزادی آج بھی چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ ہے۔