نیویارک:(اے پی پی)سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے دنیا کے دیگر ممالک کے صارفین سے لاہور دھماکے کی سیفٹی چیک نوٹیفی کیشن موصول ہونے پر معافی مانگ لی ۔ فیس بک نے یہ سیکیورٹی چیک صارفین کو کسی بھی سانحے کی صورت میں اپنے پیاروں اور دوستوں کو اپنی خیریت سے آگاہ کرنے کے لیے متعارف کرایا ہے ۔ اتوار کو لاہور میں ہونے والے دھماکے سے متعلق سیکیورٹی چیک کے نوٹیفی کیشن نیویارک اور ورجینیا سمیت کئی ممالک کے صارفین کو موصول ہوئے ۔ فیس بک کی جانب سے جاری پوسٹ میں کمپنی نے اپنی اس غلطی پر صارفین سے معذرت کی ہے ۔