خبرنامہ انٹرنیشنل

لا پتہ کشتی کی تلاش ، برونائی کے دو جہاز پہنچ گئے

کوٹا کینا بالو (ملت +آئی این پی )ملائیشیا کی صبا سٹیٹ کے ساحل سے پرے لاپتہ ہونیوالی کشتی اور مسافروں کی تلاش جاری ہے ، ملائیشیا کی میری ٹائم ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل احمد پوزی اب کہار نے کہا ہے کہ 3000مربع ناٹیکل میل کے اندر ہوائی جہازوں اور بحری جہازوں کے ذریعے لاپتہ کشتی اور مسافروں کی تلاش جاری ہے جس میں ملائیشیا کی بحریہ اور فضائیہ بھی حصہ لے رہی ہے ، ہمسایہ ملک برونائی نے بھی ان مشترکہ کوششوں میں مدد دینے کیلئے اپنے دو ہوائی جہاز بھیجے ہیں جو متعلقہ علاقے میں پہنچ گئے ہیں ۔یاد رہے کہ کشتی غرق ہونے کے حادثہ میں بیس چینی سیاحوں اور عملے کے دو ارکان کو بچا لیا گیا تھا جبکہ تین افراد کی لاشیں نکال لی گئی تھیں ، کشتی میں اٹھائیس چینی سیاحوں سمیت اکتیس مسافر سوار تھے جن میں سے پانچ ابھی تک لاپتہ ہیں ، ان میں چار سیاح اور عملے کا ایک رکن شامل ہے ۔