خبرنامہ انٹرنیشنل

لبنان،حزب اللہ کو دہشت گرد گروہ قرار دینے کے بارے،عرب معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے

بیروت- (اے پی پی) لبنان کے وزیر خارجہ جبران باسیل نے ہفتے کے روز ایک بیان میں حزب اللہ لبنان کو دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں شامل کئے جانے سے متعلق عرب لیگ کے اقدام پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ لبنان کو دہشت گرد گروہ قرار دینے کے بارے میں عرب لیگ کا اقدام، دہشت گردی کے خلاف مہم کے سلسلے میں اس عرب معاہدے کے منافی ہے جس میں مزاحمت اور دہشت گردی کو الگ الگ قرار دیا گیا ہے۔ ادھر غرب اردن کے مختلف علاقوں کے فلسطینیوں نے حزب اللہ لبنان کو دہشت گرد گروہ قرار دینے کے بارے میں عرب لیگ کے اقدام کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔ فلسطینی مظاہرین نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر کے پوری تحریک مزاحمت کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ فلسطینی مظاہرین کا کہنا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت سے تعلقات رکھنے والوں اور صیہونی غاصبوں کے خلاف جنگ کرنے والوں میں بہت زیادہ فرق پایا جاتا ہے جسے مد نظر رکھے جانے کی ضرورت ہے۔