خبرنامہ انٹرنیشنل

لبنانی حزب اللہ کا اہم فوجی کمانڈر شام میں ہلاک

بیروت(آن لائن)لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ نے اپنے اہم فوجی کمانڈر مصطفی بدر الدین کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ تنظیم نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ کمانڈر مصطفی بدرالدین شام اور لبنان کی سرحد پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں گزشتہ ہفتے ہلاک ہوئے۔حزب اللہ نے دعوی کیا ہے کہ بدر الدین مصطفی 1982ء سے متعدد اہم فوجی مشنز میں شامل رہے ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وہ اسرائیلی بمباری کا نشانہ بنے۔ بدر الدین پر امریکا نے پابندیاں عاِئد کر رکھی تھیں اور وہ حزب اللہ ہی کے آنجہانی فوجی کمانڈر عماد مغنیہ کی بیوہ کے بھائی تھے۔اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ خصوصی بین الاقوامی عدالت نے بدر الدین مصطفی پر لبنان کے سابق وزیر اعظم رفیق حریری کو 2005ء4 میں قتل کے الزام میں فرد جرم عائد کر رکھی تھی۔حزب اللہ کے ہم خیال لبنانی میڈیا نے گزشتہ برس اپنی رپورٹس میں دعوی کیا تھا کہ رفیق حریری قتل کے ملزم فوجی کمانڈر شام میں حزب اللہ کے جنگجوؤں کے ساتھ مل کر داد شجاعت دے رہے تھے اور وہ شام میں پیدا ہونے والے بحران کے آغاز سے ہی وہاں سرگرم تھے۔#/s#