خبرنامہ انٹرنیشنل

لبنانی وزیراعظم سعد حریری ایک ہفتے کی روپوشی کے بعد منظرعام پر آگئے

لبنانی وزیراعظم سعد حریری ایک ہفتے کی روپوشی کے بعد منظرعام پر آگئے
ریاض:(ملت آن لائن) ایک ہفتے تک غائب رہنے کے بعد لبنانی وزیراعظم منظرعام پر آگئے اور انہوں نے اپنا استعفیٰ واپس لینے کا بھی عندیہ دے دیا۔ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں لبنانی وزیراعظم سعد حریری نے اپنے ایک ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ وہ سعودیہ عرب میں مکمل آزاد ہیں اور بہت جلد لبنان واپس چلے جائیں گے، اب تک اس وجہ سے خاموش تھا تاکہ لوگ استعفے کے بعد کی صورت حال کو سمجھ سکیں۔ سعد الحریری نے اپنا استعفیٰ واپس لینے کاعندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگراستعفیٰ واپس لے لوں تو حزب اللہ عدم مداخلت کی پالیسی کااحترام کرے، میرے خلاف غلط پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے میں سعودی عرب میں مکمل آزاد ہوں،اپنے تحفظ کےلئے مستعفی ہوا بہت جلد لبنان واپس چلا جاؤں گا۔