خبرنامہ انٹرنیشنل

لبنانی پادری کا ریاض سعودی دارالحکومت میں سرکاری سطح پر استقبال

لبنانی پادری کا ریاض سعودی دارالحکومت میں سرکاری سطح پر استقبال
ریاض: (ملت آن لائن) لبنانی پادری بشارہ بطرس الراعی کا خصوصی دورے پر سعودی دارالحکومت ریاض پہنچنے پر سرکاری سطح پر استقبال کیا گیا۔سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن بعدالعزیز کی جانب سے دی گئی دورے کی دعوت پر لبنانی پادری شاہ سلمان ہوائی اڈے پر اترے جہاں خلیجی ممالک کے امور کے وزیر ثار السبحان ان کے استقبال کے لئے موجود تھے۔ اس موقع پر پائلٹ جنرل صالح بن عبداللہ بن طالب، سعودی عرب میں لبنان کے سفیر عبدالستار عیسیٰ اور شاہی تقریبات کے مندوب نے بھی ان کا استقبال کیا۔ شامی نصرانیوں کے فرقے ’’میرونائٹ‘‘ کے چرچ کے سربراہ کا سعودی عرب کا یہ پہلا دورہ ہے۔ مبصرین اس دورے کو تاریخی حیثیت کا قرار دے رہے ہیں۔مذکورہ پادری کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ بشارہ بطرس ریاض کے ساتھ خطے کے بحرانات اور محوروں کی سیاست میں لبنان کی عدم مداخلت پر بات چیت کریں گے۔یاد رہے کہ وہ پیر کی شب وہاں پہنچے ان کی منگل کو شاہ سلمان سے ملاقات طے ہے۔