خبرنامہ انٹرنیشنل

لبنان علاقائی تنازعات سے دوررہنے کی پالیسی پرعمل پیرارہے :سعدالحریری

لبنان علاقائی تنازعات سے دوررہنے کی پالیسی پرعمل پیرارہے :سعدالحریری
بیروت:(ملت آن لائن) سعد الحریری نے بیروت میں منعقدہ سالانہ عرب بینکاری کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزرا ہوا وقت ہم سب کے لیے ایک سبق ہونا چاہیے ۔ انہوں نے اس بات پر زوردیا کہ لبنان کو علاقائی تنازعات سے دور رہنے کی پالیسی پر عمل پیرا رہنا چاہیے ۔ انہوں نے اپنے ہم وطنوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی وفاداریوں سے قطع نظر علاقائی امور پر توجہ دینے کے بجائے اپنے ملکی مسائل حل کرنے کو ترجیح دیں،لبنان کا سیاسی بحران ہماری آنکھیں کھول دینے کے لیے کافی ہونا چاہیے ۔