خبرنامہ انٹرنیشنل

لبنان :وادی بیقا میں دھماکا، شامی عورت ہلاک ،8 افراد زخمی

لبنان:(اے پی پی) لبنان کے وادی بیقا میں بم دھماکے میں ایک شامی عورت ہلاک اور آٹھ افراد زخمی ہوگئے ۔ یہ بم دھماکا مسیحی اکثریتی قصبے زحلہ کے نزدیک ہوا ہے۔ جون میں سخت گیر جنگجو گروپ داعش کے آٹھ خود کش بمباروں نے شام کی سرحد کے نزدیک واقع گاؤں القاع پر حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔12 نومبر 2015ء کو لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی علاقے برج البراجنہ میں دو خودکش بم دھماکوں میں کم سے کم چالیس افراد ہلاک اور ایک سو اسّی سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔ داعش نے ان بم حملوں کی ذمے داری قبول کی تھی۔