خبرنامہ انٹرنیشنل

لبنان: چارخود کش دھماکوں میں 6 افراد ہلاک

بیروت: (آئی این پی) لبنان میں چار خود کش دھماکوں سے چھ افراد ہلاک اور انیس زخمی ہو گئے ۔ شامی سرحد کے قریب لبنان کے گاؤں میں صبح سویرے خود کش حملے کیے گئے ، حملوں میں چھ افراد موقع پر ہلاک اور انیس زخمی ہو گئے ، زخمیوں میں تین لبنانی اہلکار بھی شامل ہیں ۔ حکام کےمطابق ایک خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑایا ، لوگوں کے جمع ہونے پر تین مزید دھماکے ہو گئے ۔ دھماکوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ۔