خبرنامہ انٹرنیشنل

لبنان کی فوجی عدالت نے سابق وزیر اطلاعات کو دہشت گردی کےالزام میں 13 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی

بیروت: (اے پی پی) لبنان کی فوجی عدالت نے سابق وزیر اطلاعات مائیکل سمایا کو دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر 13 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی۔ سابق وزیر پر دھماکہ خیز مواد ایک مقام سے دوسرے مقام پر لے جانے اور شامی سیکورٹی فورسز کی مدد سے لبنانی سیاسی و مذہبی رہنماؤں پر قاتلانہ حملوں کے الزامات تھے۔