نئی دہلی/جموں(آئی این پی)بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ لشکر طیبہ جموں کشمیر میں سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملوں کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں سیکیورٹی فورسز نے دعو یٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایک فون کال ٹریسکی ہے جس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ لشکر طیبہ جموں کشمیر میں نیشنل ہائی وے کے ساتھ سیکورٹی فورسز پر خودکش حملے کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لشکر طیبہ پہلے سے ہی جواہر ٹنل کے قریب آرمی کیمپ اور سینٹرل پولیس فورس سمیت دیگر تنصیبات کی ریکی کرچکی ہے۔