لندن:یہودیوں کے تہوار کے دوران دھماکہ، 30 زخمی
موبائل فون آگ میں پھینکنے کے دوران دھماکہ ہوا،10افراد جھلسنے سے زخمی ہوئے
لندن (ملت آن لائن) برطانوی دارالحکومت لندن میں یہودیوں کے سالانہ تہوار کے دوران دھماکے کے نتیجے میں 30 یہودی زخمی ہوگئے ۔ رائٹرز کے مطابق لندن کے شمالی حصے میں گزشتہ رات گئے یہ تقریب جاری تھی اور لاگ باؤمر نامی تہوارکی روایت کے مطابق شرکا لکڑیوں سے جلائی گئی آگ میں موبائل فون پھینک رہے تھے کہ اس دوران دھماکہ ہوگیا۔ دھماکے کے نتیجہ میں 10 افراد آگ سے جھلس گئے اور 20 بھگدڑکی وجہ سے زخمی ہوئے ،جنہیں موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی ۔