خبرنامہ انٹرنیشنل

لندن ریلوے کے ملازمین کی بھوک ہڑتال جاری

لندن: (ملت+اے پی پی) لندن ریلوے کے ملازمین نے مسلسل دوسرے دن بھی اپنی ہڑتال جاری رکھی۔موصولہ رپورٹوں کے مطابق لندن ریلوے کے ملازمین کی اڑتالیس گھنٹوں سے جاری ہڑتال کے باعث لندن سے ملک کے دوسرے علاقوں اور شہروں کی جانب جانے والی بعض ٹرینوں کی روانگی میں خلل پیدا ہوا اور بعض کو منسوخ کرنا پڑا۔ لندن ریلوے ملازمین کی مسلسل دو دنوں سے جاری ہڑتال کے سبب مسافر شدید متاثرہوئے ، ریل گاڑیاں وقت پر روانہ نہ ہو سکیں اور سیکڑوں مسافر اپنی منزل پر نہ پہنچ سکے۔ ریلوے نے اعلان کیا ہے کہ ہڑتال جاری رہنے تک مسافروں کو ٹرینوں کی روانگی کی امید نہیں رکھنی چاہئے۔ ریلوے ملازمین کو اپنے کام کی صورت حال پر اعتراض ہے اور اسی کو لے کر وہ احتجاج کر رہے ہیں ۔ بعض ہڑتالی ملازمین کا کہنا ہے کہ انھیں تاخیر اور دیر میں پہنچنے کی بنا پر نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔