خبرنامہ انٹرنیشنل

لندن میں ایک شخص نےچاقوکےوارکرکےخاتون کوہلاک کردیا

لند ن: (آئی این پی ) برطانوی دارالحکومت لندن کے وسطی علاقے میں ایک شخص نے چاقو کے وار کرکے خاتون کو ہلاک اور 6 افراد کو زخمی کردیا،پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے۔برطانوی میڈیاکے مطابقلندن کے وسطی علاقے میں ایک شخص نے چاقو کے وار کرکے خاتون کو ہلاک اور 6 افراد کو زخمی کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ دہشتگردی کی کارروائی بھی ہوسکتا ہے۔وسطی لندن میں رسل اسکوائر کے علاقے میں ایک شخص نے چاقو سے حملہ کر کے ایک خاتون کو ہلاک اور چھ افراد کو زخمی کردیا ۔پولیس نے موقعے پر پہنچ کر حملہ آور کو گرفتار کرلیا ۔پولیس کے مطابق واقعہ دہشت گردی کی کارروائی بھی ہوسکتا ہے پولیس نے جائے وقوعہ کے قریب ایک فرانزک کیمپ قائم کر لیا ۔جبکہ پولیس کے بھاری نفری علاقے میں تعینات کر دی گئی ہے۔