خبرنامہ انٹرنیشنل

لندن نے جرائم میں نیویارک کو پیچھے چھوڑ دیا

لندن نے جرائم

لندن نے جرائم میں نیویارک کو پیچھے چھوڑ دیا

لندن:(ملت آن لائن) برطانوی دارالحکومت لندن نے جرائم کی شرح میں امریکا کے سب سے بڑے شہر نیویارک کو پیچھے چھوڑ دیا۔ لندن میں چاقو سے حملے، قتل و غارت گری، جنسی درندگی کی شرح نیویارک سے بڑھ گئی ہے، رواں سال کا ماہ فروری لندن کے لیے خونریز ثابت ہوا جہاں کی سڑکیں لوگوں کے لیے مقتل گاہ بن گئیں۔ لندن میں صرف ایک ماہ میں 15 افراد کو قتل کردیا گیا اور یہ سلسلہ تاحال برقرار ہے، مختلف واقعات میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 22 ہوگئی ہے، جبکہ نیویارک میں ماہ فروری میں 14 افراد کو قتل کیا گیا تھا۔ پولیس کی جانب سے جاری اعدادو شمار سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ نیویارک میں جرائم کی شرح میں کمی دیکھنے میں آئی جبکہ اسکاٹ لینڈ یارڈ میں امن قائم کرنا پولیس کے لیے چیلنج بن گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق لندن اور نیویارک کی آبادی قریبا 60 لاکھ ہے، لندن میں پولیس اہلکاروں کی تعداد 32 ہزار جبکہ نیویارک میں 40 ہزار ہے اور دونوں ملکوں کی پولیس کا سالانہ بجٹ 3 ارب پاؤنڈ کے لگ بھگ ہے۔ لندن کے میئر صادق خان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باوجود لندن محفوظ ترین شہر ہے جبکہ پولیس کی جانب سے امن قائم کرنے کے لیے مزید اقدامات کئے جارہے ہیں۔