خبرنامہ انٹرنیشنل

لندن کے شمالی علاقے میں دوسری جنگ عظیم کا 227کلوگرام بم برآمد

لندن (ملت + آئی این پی) برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے شمالی علاقے میں دوسری جنگ عظیم کا بم ملنے پر ارد گرد کا علاقہ خالی کرالیا گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق لندن کے شمالی علاقے میں زیر تعمیر علاقے سے 227 کلوگرام کا بم ملا ہے ۔بم ملنے پر متعلقہ حکام کو اطلاع دی گئی ، جس پر فوج نے حفاظتی اقدامات کیلئے 200میٹر کا ارد گرد کا علاقہ خالی کرالیا، بم ڈسپوزل ٹیم بم کی محفوظ منتقلی کیلئے کام کررہی ہے ۔حکام کے مطابق مقامی وقت کے مطابق دوپہر تک خطرہ موجود رہے گا۔