خبرنامہ انٹرنیشنل

لندن کے مسلمانوںکی ڈونلڈ ٹرمپ کو دعوت

لندن:(ملت+اے پی پی) برطانیہ کی ایک مسجد کے نمازیوں نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دورے کی دعوت دے دی ہے۔ مشرقی لندن میں واقع ایک مسجد کے امام اور نمازیوں نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی مسجد میں آنے کی دعوت دی ہے۔ مسجد میں نماز ادا کرنے والے افراد اور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ دنیا پر پابندیاں لگانے اور مسلمانوں کے ساتھ مذہبی منافرت کے باعث متنازع شخصیت ہیں لیکن ہم امریکی صدر کو اپنی مسجد میں آنے کی دعوت دے کر یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہم کسی پر کوئی پابندی نہیں لگاتے ہمارے پاس عیسائی، ہندو اور دیگر غیر مذاہب کے افراد آتے ہیں۔ لندن کے مسلمان مئیر صادق خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کی انتخابی مہم کے دوران معتصبانہ بیانات کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔