خبرنامہ انٹرنیشنل

لندن کے ٹاور ہل اسٹیشن میں دھماکا، کئی مسافر زخمی

لندن کے ٹاور ہل اسٹیشن میں دھماکا، کئی مسافر زخمی

لندن(ملت آن لائن)برطانوی دارالحکومت لندن میں دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق دھماکا ٹاور ہل اسٹیشن میں ہوا جس کے باعث کئی مسافر زخمی ہوگئے۔

دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں پہنچ گئیں۔

ہمارے نمائندے مرتضیٰ علی شاہ، جو کے دھماکے سے متاثرہ ٹرین میں موجود تھے، کے مطابق ٹرین کی بوگی میں ایک مشکوک بیگ رکھا ہوا تھا جس میں کچھ دیر بعد دھماکا ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے بعد بھگدڑ مچ گئی جبکہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بوگی میں دھواں پھیلنے کے بعد ٹرین کے ڈرائیور نے اسے روک دیا جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں نے اسٹیشن کو بند کردیا ہے۔

اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔