برطانیہ کے شہر لندن کے ٹیوب اسٹیشن پر دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے، جس کے بعد اسٹیشن خالی کرا لیا گیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق واقعہ شمالی لندن کے ساؤتھ گیٹ اسٹیشن پر پیش آیا۔ دھماکے کے بعد اسٹیشن کاخالی کرالیاگیا، پولیس دھماکے کی تفتیش کر رہی ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکا ایک مشتبہ پیکٹ میں ہوا، زخمیوں میں کسی کی حالت تشویش ناک نہیں۔ پولیس نے واقعے میں دہشتگردی کا امکان مسترد کردیا ہے۔ ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھیج دی گئی ہیں۔