خبرنامہ انٹرنیشنل

لندن کے کاروباری مرکز گارڈن سینٹرمیں آتشزدگی

لندن: (ملت+آئی این پی) برطانیہ کے دارالحکومت ہیتھرو ایئرپورٹ کے قریب کاروباری مرکز گارڈن سینٹرمیں آگ لگ گئی،آگ بجھانے کیلیے فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں اور 100فائر فائٹر کوششیں کر رہے ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق لندن میں ہیتھرو ایئرپورٹ کے قریب موجود کاروباری مرکز گارڈن سینٹرمیں لگنے والی آگ اتنی شدید ہے کہ اس کی وجہ سے اٹھنے والے دھوئیں کے بادل کئی میل دور سے نظر آرہے ہیں۔لندن کے کاروباری مرکز میں آگ لگنے کے باعث ہولووے لین دو نوں اطراف سے بند کرکے آگ بجھانے کی کوششیں کی جارہی ہیں جس میں 100فائر فائٹرز اور فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں شامل ہیں۔لندن کی میٹرو پولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم آگ بجھنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا جائیگا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ برطانیہ کے شہر لندن میں لندن سٹی ایئرپورٹ پر ایک مشتبہ کیمائی واقعے کے باعث26 افراد متاثرہوئیتھیاور3گھنٹے کے آپریشن کے بعد ہوائی اڈے کو بحال کردیا گیا۔