خبرنامہ انٹرنیشنل

لوک سبھا کے سابق اسپیکر رکن پارلیمنٹ پی اے سنگمادل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

نئی دہلی ( آئی این پی ) بھارت کے رکن پارلیمنٹ اورلوک سبھا کے سابق اسپیکر پی اے سنگمادل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ،صدر پرناب مکھر جی اور وزیراعظم نریندر مودی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے انکے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔جمعہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا کے سابق اسپیکراور رکن پارلیمنٹ پی اے سنگمادل کا دورہ پڑنے سے دہلی میں اپنی رہائش گاہ پرانتقال کرگئے ۔ پی اے سنگما کی عمر 68 سال تھی۔ پی اے سنگما سال 1996 سے 1998 تک لوک سبھا کے اسپیکر رہے۔لوک سبھا کے اسپیکر اور موجودہ ممبر پارلیمنٹ پی اے سنگما کے اچانک انتقال پر لوک سبھا میں گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا اور اس کے بعد ایوان کی کارروائی دن بھر کے لئے ملتوی کر دی گئی۔لوک سبھا کی اسپیکر سمترا مہاجن نے ایوان کو سنگما کے انتقال کی اطلاع دی جس کے بعد ایوان میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔صدر پرناب مکھر جی اور وزیراعظم نریندر مودی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے پی اے سنگمادکے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکی خدمات کو سراہا۔