خبرنامہ انٹرنیشنل

لوگرمیں بارودی سرنگ میں دھماکا افغان خفیہ ایجنسی کے 5اہلکارہلاک

کابل:(اے پی پی) افغانستان کے صوبہ لوگر میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس سے وابستہ 5اہلکار ہلاک ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق گزشتہ روز وسطی صوبہ لوگرکے ضلع چرخ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس سے وابستہ 5اہلکار ہلاک ہوگئے۔صوبائی گورنر کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ این ڈی ایس کے اہلکار ایک گاڑی میں جارہے تھے کہ اس دوران ان کی گاڑی بارودی سرنگ کی زدمیں آگئی۔انہوں نے کہاکہ حملے میں 5اہلکار ہلاک ہوگئے۔ادھر جلال آباد میں سیکیورٹی اداروں نے ایک خودکش حملے کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیاہے۔