خبرنامہ انٹرنیشنل

لیبیا،عراق، شام کے بعد قطر میں بھی کیا وہی کچھ ہونیوالا ہے؟

لیبیا،عراق، شام کے بعد قطر میں بھی کیا وہی کچھ ہونیوالا ہے؟
دوحہ(ملت آن لائن)قطر کے حکمران آل ثانی خاندان کے سعودی عرب میں مقیم ناراض ارکان کا گذشتہ روز اہم اجلاس ہوا۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا اجلاس ہے جس میں دوحہ کی پالیسیوں کی کھل کر مخالفت کی گئی۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب میں آل ثانی خاندان کے ارکان کا اجلاس الشیخ سلطان بن سحیم آل ثانی کی قیام گاہ پر ہوا۔ یہ اجلاس قطر کے قومی دن کے موقع پر بلایا گیا۔اجلاس سے خطاب میں سلطان بن سحیمنے کہا کہ عنقریب ہم دوحہ میں اپنے اقارب کے ساتھ جشن منائیں گے‘۔ ان کا کہنا تھا کہ قطرجلد خلیجی دھارے میں واپس آئے گا۔ انہوں نے قطری حکومت کی طرف سے بعض قبائل اور رہ نماؤں کی شہریت ختم کرنے کی پالیسی کو مسترد کردیا۔اجلاس میں آل ثانی خاندان کے ناراض ارکان نے سعودی عرب کی قطری قوم کے لیے خدمات کو سراہا اور سعودی حکومت کے ساتھ ہرممکن تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔