خبرنامہ انٹرنیشنل

لیبیا : داعش کے خلاف کارروائیاں منصوبے کے مطابق چل رہی ہیں، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ۔: (اے پی پی)اقوام متحدہ کے مطابق لیبیا میں داعش کے خلاف جنگ منصوبے کے مطابق جاری ہے۔ لیبیا کے لیے خصوصی مندوب مارٹن کوبلر نے بتایا کہ مقامی دستوں کی جانب سے حیران کن پیشقدمی کی گئی ہے۔ انہوں نے یہ بیان نیو یارک میں اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔ اس موقع پر سفارت کاروں نے تیل کی مختلف تنصیبات پر جاری لڑائی پر تشویش کا اظہار کیا۔ کوبلر کے بقول اس صورتحال سے تیل کی برآمد مزید متاثر ہو گی اور لیبیا آمدنی کے اپنے ایک اہم ذریعے سے کٹ جائے گا۔ ان کے بقول اس تناظر میں فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔