خبرنامہ انٹرنیشنل

لیبیا میں ہیلی کاپٹر حادثہ ، 6فوجی اہلکار ہلاک

لیبیا:(اے پی پی) لیبیا کے شہر بن غازی میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیاجس کے باعث فرانس اور لیبیا کے تین ، تین فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔ لیبیا کی سیکورٹی فورسز کے مطابق فرانسیسی انٹیلی جنس کے اہلکار مشرقی لیبیا میں خفیہ مشن پر تھے۔ لیبیا کے سیکورٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ مشن کے دوران ایم 17ہیلی کاپٹر بن غازی کے جنوبی علاقے مغرون میں گر کر تباہ ہوا۔ حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تین فرانسیسی انٹیلی جنس آفیسرز ہلاک ہو گئے۔ مرنے والوں میں لیبیا کی سیکورٹی فورسز کے دو ٹیکنیشن اور ہیلی کاپٹر کا پائلٹ بھی شامل ہے ۔ لیبیا سیکورٹی فورسز کے ترجمان نے مرنے والوں اہلکاروں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔